ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / دہلی میں حادثہ ٹلا، ایئر انڈیا اور انڈیگو کا طیارہ آمنے سامنے آیا 

دہلی میں حادثہ ٹلا، ایئر انڈیا اور انڈیگو کا طیارہ آمنے سامنے آیا 

Sat, 08 Apr 2017 01:54:26    S.O. News Service

نئی دہلی:7/اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آج ایک بڑا حادثہ ہونے سے ٹل گیا۔انڈیگو اورایئر انڈیا کے طیارے آمنے سامنے آئے گئے۔دونوں میں تصادم ہوتے ہوتے بچ گیا۔ایئر انڈیا کے طیارے میں تقریبا 122مسافرین سوار تھے، ایئر انڈیا کا طیارہ پرواز کرنے والا تھا اور انڈیگو کا طیارہ لینڈنگ کر رہا تھا۔متوازی رن وے پر ایک ہی وقت میں ایئر کرافٹ کی اجازت نہیں ہوتی، اگر آ رہا طیارہ کسی وجہ سے لینڈنگ کے لیے منع کر دے اور دوبارہ سے ٹیک آف کر لے، تو ایسی صورت میں کسی دوسے طیارے سے ٹکرانے کی صورت بن جاتی ہے۔ذرائع کے مطابق، ہوائی ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی)نے ایئر انڈیا  کے کیپٹن امت تیاگی کو فورا ٹیک آف کرنے سے منع کیا کیونکہ 27ویں رن وے پر ایک اور طیارہ لینڈ کر رہا تھا، یہ دونوں رن وے متوازی نہ ہوکر، آگے جاکر ایک دوسرے کے قریب ہو جاتے ہیں۔کیپٹن تیاگی نے ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیک آف نہیں کیا اور 185کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر بریک لگا دیا، اس کے فورا بعد طیارے کو ٹرمینل لایا گیا اور بریک، ٹائر چیک کئے گئے۔انجینئر یہ دیکھ کر دنگ رہ گئے کہ گرمی اور اتنی اسپیڈ کے بعد بھی ٹائر نہیں پھٹا۔اسے پائلٹ کی سوجھ بوجھ ہی کہا جا سکتا ہے، اے ٹی سی نے فی الحال کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔یہ واقعہ نریندر مودی کے بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ کا استقبال کرنے کے لیے پہنچنے سے تقریبا ایک گھنٹے پہلے پیش آیا تھا۔ادھر، انڈیگو کی رانچی-دہلی فلائٹ کو ایئر پورٹ پر لینڈ کرنا تھا۔قابل ذکرہے کہ گزشتہ سال دہلی ایئر پورٹ پر دسمبر میں اس وقت بڑا حادثہ ٹل گیا تھا، جب انڈگو اور اسپائس جیٹ ایئر ویز کی پروازیں آمنے امنے آ گئی تھیں۔انڈیگو ایئر ویز کا طیارہ لکھنؤ سے آیا تھا،اسی وقت دہلی -حیدرآباد اسپائس جیٹ کا طیارہ پرواز کرنے والا تھا، تبھی رن وے پر یہ واقعہ ہوئی۔دونوں ایئر لائنسوں نے دعوی کیا تھا کہ وہ اے ٹی سی کی ہدایات کے مطابق آگے بڑھ رہے تھے،انہوں نے بتایا کہ اے ٹی سی اور پائلٹوں کے درمیان ہدایات میں غلط فہمی کی وجہ سے حادثہ ہوا تھا۔


Share: